2 جنوری 2013 - 20:30

ان کی روش عاشورائی تھی اور تقدیر کا تقاضا یوں ہوا کہ ان ہی (عزاداری کے) ایام میں ہی انھوں نے رب متعال کی بےاتنہا رحمت کے جوار میں فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے عزادار ٹہریں۔ "یوم علی آل الرسول عظیم"۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی آقا مجتبی تہرانی کے انتقال پرملال پر دفتر رہبر انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرّحمن الرحيمانا لله و انا اليه راجعونیيَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ٭ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً ٭ فَادْخُلِي فِي عِبَادِي ٭ وَادْخُلِي جَنَّتِي۔

اے اطمینان پانے والی روح! ٭ اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل ٭ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی ٭ تو میرے (جنتی) بندوں میں شامل ہو جا  ٭ اور میری بہشت میں داخل ہو جا۔

سید و سالار شہدا حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام، فقیہ عارف اور مجاہد سالک حضرت آیت اللہ العظمی حاج آقا مجتبی تہران ملکوت اعلی کی طرف کوچ کرگئے۔ یہ مرجع عظیم الشان ـ جو امام خمینی (قُدِّسَ سِرُهُ الشریف) کے فقہی، عرفانی اور فلسفی مکتب کے نمایاں ترین شاگردوں میں سے تھے ـ نے ایک عمر تدریس اور نفوس کی تہذیب و تربیت میں گذاری، اور خامس آل عبا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا پورا پورا اہتمام کیا اور اسلامی معارف کی تشریح و تبیین میں مصروف عمل رہے؛ ان کی روش عاشورائی تھی اور تقدیر کا تقاضا یوں ہوا کہ ان ہی (عزاداری کے) ایام میں ہی انھوں نے رب متعال کی بےاتنہا رحمت کے جوار میں فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے عزادار ٹہریں۔ "یوم علی آل الرسول عظیم"۔ہم اس مصیبت عظمی کے سلسلے میں محضر مقدس حضرت بقیة الله الاعظم ارواحنا فداه، رہبرمعظم انقلاب اسلامی، مراجع عظام تقلید، حوزات علمیہ، مرحوم مرجع تقلید کے شاگردوں اور عقیدتمندوں نیز پوری اسلامی امت کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے اللہ جلّ و علی سے موصوف کے لئے درجات کی بلندی کی التجا کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔/110

مرجع تقلید آیت اللہ العظمی آقا مجتبی تہرانی کا انتقال ہوگیا

تصویری رپورٹ / آیت اللہ العظمی آقا مجتبی تہرانی کا جلوس جنازہ ـ 1

تصویری رپورٹ / آیت اللہ العظمی آقا مجتبی تہرانی کا جلوس جنازہ ـ 2

آیت اللہ تہرانی آخری لمحوں تک یاد اہل بیت (ع) میں مصروف تھے/ نماز جنازہ رہبر انقلاب نے پڑھائی